عارضی بجلی کنکشن کیلئے سب ڈویژن کو مراسلہ روانہ
ملتان ( خبر نگار) شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے عارضی بکر منڈی کیلئے بجلی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کے عارضی کنکشن کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویڑن مراسلہ بھیجوا دیا ہے ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن اقبال کی طرف سے ایس ڈی او میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویڑن کو بھیجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرانا شجاع آباد روڈ پر کاٹن ریسرچ سنٹر کے قریب کائیاں پور کے علاقے میں عیدالاضحی کے حوالے سے عارضی بکر منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور قربانی کے جانوروں کو پانی کی فراہمی اور روشنی کے انتظام کیلئے بجلی کا عارضی کنکشن درکار ہے لہذا عارضی بکر منڈی کائیاں پور کو 13روز کیلئے بجلی کا کنکشن فراہم کیا جائے۔