زرعی سپرے کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر کاشتکار دم توڑ گیا

زرعی سپرے کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر کاشتکار دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرہزارخان(نمائندہ پاکستان)زرعی سپرے کرنے کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے سے کاشت جاں بحق تفصیل کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
مطابق نواحی علاقہ پل ڈینے والا کے ملک کلیم اللہ عرف جانی ڈینہ اپنی فصل کپاس میں سپرے کررہا تھاکہ مخالف سمت کی ہوا چلنے سے سپرے منہ اور ناک میں چلے جانے سے کاشت کار ملک کلیم اللہ عرف جانی ڈینہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دیکر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا جہاں چوبیس گھنٹے سے زائد داخل رہنے اور علاج معالجہ کرنے کے باوجود دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی بستی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنازے میں موجود ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کو ہزاروں افراد کی آہوں اور سسکیوں میں سپر خاک کردیا گیا ۔
کاشتکار