پنجاب بھر کے کالجز میں سی ٹی آئی کی بھرتی شروع،انٹرویوز میں سیاستدان بھی شریک

پنجاب بھر کے کالجز میں سی ٹی آئی کی بھرتی شروع،انٹرویوز میں سیاستدان بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے کالجز میں سی ٹی آئی کی بھرتی شروع ہوگئی ملتان کے کالجز میں ایک ہزار سے زائد امیداوروں نے انٹرویو دیے ، سیاستدان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
بھی سنٹر پرموجود رہے ، تفصیل کیمطابق پنجاب بھر میں کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتی شروع ہوگئی واک ان انٹرویو میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی ذرائع کے مطابق ملتان کے 40سے زائد کالجز میں ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی انٹرویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ،گزشتہ ورز انٹرویو کے موقع پر سیاستدان بھی متحرک رہے اور سنٹرز پر موجود رہے اور سفارشوں کی کوشش کی مگر انتطامیہ نے معذرت کرلی کہ 95نمبر اکیڈمک ریکارڈ کے ہیں ، جس کی وجہ سے سفارش ممکن نہیں جس پر وہ مایوس لوٹ گئے ، علاوہ ازیں میرٹ لسٹ کامیاب امیدواروں کی سکروٹنی کا شیڈول عید کی چھٹیوں کے باعث تبدیل کردیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی سکروٹنی جمعہ اور ہفتے کو ہوگی ،جس کے بعد 15ستمبر کو کامیاب امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جس کے بعد چار دن اپیل کے رکھے گئے جس کے بعد جوائنگ لیٹر جاری کردیے جائیں گے ۔