حج بدنظمی میں سعودی مخالف قوتیں شامل ہوتی ہیں، علامہ احمد لدھیانوی

حج بدنظمی میں سعودی مخالف قوتیں شامل ہوتی ہیں، علامہ احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) اہل سنت والجماعت کے سربراہ، قائد علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے مثالی انتظامات پر عالم اسلام مطمئن ہے، حج کے موقع پر ہونے والی بدنظمی میں سعودی مخالف قوتیں شامل ہوتی ہیں،حج کے عظیم اجتماع کو سیاسی طورپر استعمال کرنا سنگین جرم ہونے کے ساتھ عالم اسلام میں انتشار پھیلانامقصد ہے،پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حج انتظامات میں سعودی عرب کے علاوہ دوسرے ممالک کو شامل کرنے کا ایرانی مطالبہ ناجائز ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ محمد (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
احمد لدھیانوی نے گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے روانگی کے موقع پر ائیر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کی ساری دنیا معترف ہے اور سعودی حکومت کے بغیر حج انتظامات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔سعودی حکومت کے اس اختیار پر سوائے ایران کے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ان حادثات کی وجہ سے سعودی حکومت کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔