مہنگائی،بے روزگاری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،میاں مقصود
ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ناقص اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی چلی جارہی ہے جس کا ثبوت (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
قرضوں میں اضافہ کے طورپر دیکھاجاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی قرضے 134کھرب اورغیرملکی58کھرب روپے سے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری اور توانائی بحران کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آنے کی بجائے دوسرے ممالک کا رخ کررہے ہیں۔میاں مقصود احمدنے مزیدکہاکہ حکمرانوں کے اللے تللے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔اقرباء پروری اور میرٹ کے برخلاف تعیناتیاں اداروں کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہیں یہی وجہ ہے کہ منافع بخش ادارے اربوں روپے کے خسارے میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مہنگائی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ۔ملتان، بہاولپور،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں 30روپے سے 50روپے فی کلوتک مہنگی ہوگئی ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور دیگر ضلعی انتظامیہ عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔حکمران20کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔