امتحانات تاخیر کا شکار،بی ایس پروگرام کے طلبہ و طالبات کا احتجاج
ملتا ن (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ایمر سن کالج کے بی ایس پر وگر ام سا تو یں سمسٹر کے طلبہ و طالبات کا احتجاج تفصیلا ت کے مطا بق گو رنمنٹ ایمر سن کالج ملتا ن ایم اے اور بی ایس چار سالہ پروگرا م گز شتہ کئی سالو ں سے شروع ہے ۔کالج اور یونیورسٹی انتظا میہ امتحانات کو لیٹ کر رہی ہے جس سے طلباء(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
و طالبات میں مایوسی کا عنصر پھیل چکا ہے ۔پانچ سال گزرے کے باوجود بی ایس طلبہ کاکور س نا مکمل ہے ۔ساتو یں اور آٹھویں سمسٹر کے طلبا ء و طالبا ت کے پر چہ جا ت مسلسل لیٹ کئے جا رہے ہیں تا کہ کالج میں بی ایس پر وگر ام فیل کیا جا سکے اور ایم اے کے پروگرامز میں بھی طلباء کے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکو مت نے کروڑو ں روپے کے فنڈ ز خر چ کرکے پنجاب کے مختلف کالجز میں چا ر سا لہ بیچلر ڈ گر ی پر وگرام شر وع کیا تھا جس کو یونیو رسٹی اور کالج انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے نا کا م کیا جارہا ہے اور گزشتہ سا لو ں کی نسبت ایمر سن کالج میں دا خلے کی شر ح بھی کم ہو رہی ہے ۔لا کھو ں روپے تنخو اہ وصو ل کر نے والے پروفیسر وایسوسی ایٹ پروفیسراور چےئر مین شعبہ جا ت نے طلبہ وطالبا ت کے تعلیمی کےئر یر خطرے میں ڈال دیا ہے ۔احتجاج میں طلباء نے انتظامیہ کو اپیل کی ہے کہ ان کے امتحانات جلد سے جلد شروع کرا کے اُن کی ڈگری کو مکمل کیا جائے۔
بی ایس پروگرام