ایم ڈی اے کاغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں ، تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی )ایم ڈی اے کی جانب سے ملتان میں غیر منظور شدہ اور غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے گزشتہ روز ایم ڈی اے کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے موضع اراضی غلا م مصطفی میں چوہدری مقبول جٹ کی گلستان رحما ن (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
نامی ہاؤسنگ سکیم کا داخلی دروازہ مسمار کردیا ۔ موضع اراضی غلام یٰسین میں ہی دنیا پور روڈ پر رانا رفیق کی جناح گارڈن ہاؤسنگ سکیم چاردیواری اورداخلی گیٹ مسمار کردیاگیا۔ موضع کوٹ ربنواز میں وہاڑی روڈ پر رمضان سیال نامی پراپرٹی ڈویلپرز کی الرحمان ہاؤسنگ سٹی کے داخلی دروازے اورچاردیواری مسمار کردی وہاڑی روڈپر گرین لینڈ میرج ہال کی غیر قانونی طورپر تعمیر کردہ دکانات گرادیں گئیں چوہدری ذوالفقار علی کی فیکٹری کانیوشاہ شمس کالونی کی طرف بنایاجانے والا گیٹ سیل کردیا گیا ۔حامد پور کنورہ میں ملتان بائی پاس روڈ پر سید ناظم حسین شاہ اورشوکت حسین شاہ کی غیر قانونی طورپر تعمیرات کی گئیں دکانیں مسمار کردیں گئیں۔اسی طرح ایم ڈی اے کے خصوصی اسکواڈ نے شیر شاہ بائی پاس پرسیٹ فرنٹ سیٹ بیک کیخلاف ورزی کرنے پر ایم این اے عبداللہ شادی خیل کے گھر کی چاردیواری گرادی گئی ۔ اولڈ شجاد عباد روڈ پر زاہد گجراورظہور حسین کی غیر قانونی طورپر تعمیر کردہ دکانات گرادیں گئیں۔