بڑھتی چوری،ڈکیتیوں کیخلاف بوسن روڈ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

بڑھتی چوری،ڈکیتیوں کیخلاف بوسن روڈ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران بوسن روڈ نے بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس مظاہرے سے انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ملتان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سے برادری میں سخت عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے ایسا لگتا ہے جیسے ملتان میں پولیس نام کی کوئی چیز نہ ہے اور ملتان میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم ہو چکا ہے اور ملتان پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ تاجر برادری آئی جی پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر تاجروں کے تحفظ کے سلسلے میں موثر انتظامات کئے جائیں اور کرپٹ اور نااہل افسروں کو معطل کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں ملک طارق، قیصر بھٹی، لعل الدین، جعفر، اظہر، شفیق، ظفر، سہیل، عطاء قریشی، حمید نور، اعظم، نوید، فرحان، ندیم، علی سلطان نے بھرپور شرکت کی۔