فٹنس مسائل‘ شاہد آفریدی کی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ میں اسلام آباد ٹیم کی نمائندگی مشکوک
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 20کرکٹ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں شاہد آفریدی کی اسلام آبادٹیم کی نمائندگی فٹنس مسائل کے باعث مشکوک ہے اسلام آباد ٹیم ذرائع کے مطابق سٹار آل راونڈر سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم بقیہ میچز میں شرکت کے حوالے سے آل راونڈر اپنی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے آگاہ کریں گے دوسری جانب ٹی 20ایونٹ میں متعدد قومی سٹارز ہونے کے باوجود گراونڈ کا رخ کرنیوالے شائقین لالہ کی موجودگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے ۔