ٹیسٹ ٹیم میں مصباح‘ یونس خان جیسے سینئر کرکٹرز کامیابی کا راز ہیں‘ سمیع اسلم
ملتان (خصوصی رپورٹر)انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم نے ملتان اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان جیسے سنئیر کرکٹرز قومی ٹیم کی کامیابی کا راز ہیں ایک روزہ ٹیم میں سنئیر ز کی کمی ہونے کی وجہ سے متوازن ٹیم سامنے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
نہیں آرہی ہے انگلینڈ سے وطن واپس آکر فوری طور پر ملتان رپورٹ کی ہے فاٹا کے خلاف بٹینگ منصوبہ بندی کے تحت کی پچ باولرز کے لیے ساز گا رتھی مگر تحمل سے کھیلنے والے بیٹسمین کو رنز بھی ملے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہاہوں ۔
سمیع اسلم