قندیل قتل کیس‘ 2ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت آج تک ملتوی

قندیل قتل کیس‘ 2ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
گرفتاری پر پولیس کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں قندیل بلوچ کے رشتہ دار ظفر اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ریکارڈپر کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہاکرنیکا حکم دیا جائے اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر علاقہ ڈی ایس پی نے عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
قندیل قتل کیس