ملتان بڑا ڈسٹرکٹ ہونے کے باوجود سی پی او کی تعیناتی سے محروم ہے،ملک عامر ڈوگر
ملتان (سٹی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملتان میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں اور(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
تاجر و شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اتنا بڑا ڈسٹرکٹ ہونے کے باوجود سی پی او کی تعیناتی سے محروم ہے اور حکومت پنجاب پولیس نظام کو اس عہدے کے بغیر چلارہی ہے حالانکہ اتنا بڑا ڈسٹرکٹ ہونے کی وجہ سے سی پی او کی تعیناتی فوری کی جانی ضروری ہے ملتان میں پولیس کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے شہرییوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔