تحصیل لیاقت پور حدود میں موٹر وے کے بیس بیڈ کی تعمیر شروع ‘ سخت سکیورٹی میں انجینئرز نے کام شروع کردیا

تحصیل لیاقت پور حدود میں موٹر وے کے بیس بیڈ کی تعمیر شروع ‘ سخت سکیورٹی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار)تحصیل لیاقت پور کی حدود میں سکھر ملتان سیکشن موٹروے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے سخت سیکورٹی میں انجینئرز (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
نے کام کا آغاز کر دیا اور بھاری مشینری کے ذریعے بیس بیڈ تعمیر ہونا شروع ہو گیا سکھر میں وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب کے بعد سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے موٹروے سائیڈ روڈز انٹر چینج اور پلوں کی تعمیر کے ٹھیکے سب کمپنیوں کو دے کر کوالٹی اور معیار کے لیے اعلیٰ سطح نظام وضع کر دیا گیا ہے جبکہ بیس کیمپ کالونی کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس تاریخی منصوبے کی تعمیر پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تعمیر