اختیارات سے تجاوزکرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کافیصلہ
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری اہلکاروں کوسرکاری امور کی بجائے گھریلوامور کی انجام دہی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
پرمامور کرنے والے افرادکے ساتھ اپنے اختیارات کاتجاوزکرتے ہوئے رشتہ داروں کوبھرتی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاہے ‘ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع میں سرکاری محکموں‘ ہسپتالوں سمیت دیگراداروں کے ڈرائیورزاورباورچی ودیگرعملہ کودفاترکی بجائے گھریلوامور کی انجام دہی کے لیے استعمال کرنے والے سرکاری افسران کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں تاکہ ان کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے ‘ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے خلاف قانون سے ہٹ کرکسی بھی شہری کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اوراختیارات کے ناجائزاستعمال سے عوام کوتنگ یاحراساں کرنے کی شکایات پربھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں تمام ضلع حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے۔
فیصلہ