شجاع آباد میں پولیس مقابلہ،بین الاضلاعی اشتہاری آصف وینس ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی خاور زمان لودھی نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ قتل اقدام قتل ،ڈکیتیوں ،اغوا برائے تاوان ،دھشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری آصفا وینس پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے ملزم آصف (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
وینس پوری تحصیل میں دھشت کی علامت بنا ہوا تھا ملزم آصف وینس کوبھوپت والا کے قریب موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران اہل علاقہ نے قابو کر لیا جبکہ اس کے ساتھی شکیل عرف شکیلاسکنہ مظفر گڑھ، نادر عرف لکھا سکنہ مظفر گڑھ اور اس کے دو نامعلوم ساتھی لوگوں کے جمع ہونے سے فرار ہو گئے عوام نے ملزم آصف وینس کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کیا ایس ایچ او تھانہ صدر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرایا اور نیر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اس کے بعد ایس ایچ او حاجی سوار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مال مقدمہ کی بر آمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کھاکھی پنجانی کے قریب پہنچے تو پولیس پارٹی پر آصفا وینس کے دیگر ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصفا وینس موقع پر مار ا گیاآصفا وینس شجاع آباد سرکل میں سولہ مقدمات میں اشتہاری تھا ملزم نے اپنے ماموں شفیقا وینس کے مخبر کو بھی بے دردی سے قتل کیا تھاشفیقا وینس اور آصفا وینس دونوں مانو لنگاہ گینگ کے اہم رکن تھے ۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ڈی ایس پی خاور زمان لودھی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرہ کے ناسور ہیں اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتیوں جیسے سنگین مقدمات کا ارتکاب کرنے والوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنائی ہوئی تھی ۔
پولیس مقابلہ