انڈیپنڈنٹ گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار صفدر حسین تارڑ کی طرف سے سپریم کورٹ بار کے ارکان کو ظہرانہ

انڈیپنڈنٹ گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار صفدر حسین تارڑ کی طرف سے سپریم کورٹ بار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے لگی، انڈیپنڈنٹ گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار صفدر حسین تارڑ کی طرف سے نجی ہوٹل میں سپریم کورٹ بار کے ارکان کو ظہرانہ دیا گیا جس میں سیکڑوں وکلا نے شرکت کی، تقریب میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی سربراہ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ، اعظم نذیرتارڑ ایڈووکیٹ، اختر تارڑ، احسن بھون، سینیٹر کاظم خان، جہانگیر اے جھوجھہ، خالد رانجھا، عابد ساقی ایڈووکیٹ، حفیظ الرحمن چودھری نے شرکت کی، وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ کا مقصد وکلا کے مسائل حل کرنا ہے۔صفدر حسین تارڑ کی دعوت پر معنقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن لائرز فورم کی طرف سے رانا اسد ایڈووکیٹ، پیر مسعود چشتی، رمضان چودھری، علیم بیگ چغتائی ، حافظ انصار الحق، غلام عباس نسوآنہ، بدر منیر ملک، چودھری ظفر حسین احمد، راجہ ذوالقرنین سمیت سینکڑوں وکلا نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے پلاٹوں کا مسئلہ ہر قیمت پر حل کراؤں گا۔سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں سیکرٹری کے امیدوار صفدرتارڑ کی حمایت کے لئے بڑے وکلا گروپوں نے حمایت کا اعلان کر دیا تاہم اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، اس کا فیصلہ 31اکتوبر کو ہوگا۔
انڈیپنڈنٹ گروپ