عید قرباں، قصابوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلانے کی تیاری کرلی،ریٹ لسٹ سامنے آگئی

عید قرباں، قصابوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلانے کی تیاری کرلی،ریٹ لسٹ ...
عید قرباں، قصابوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلانے کی تیاری کرلی،ریٹ لسٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عید قرباں پر صرف جانور ہی قربان نہیں ہونگے بلکہ قصابوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلانے کی مکمل تیاریاں بھی کرلی ہیں، جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے الگ الگ ریٹ مقرر ہوگئے لسٹ بھی سامنے آگئی۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں بکرے کی کٹائی کے 4 ہزار اور ہلکے بکرے کے 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، بھاری گائے کی کٹائی کے 20 ہزار ، درمیانی گائے کے 15 ہزار اور ہلکی گائے کے 10 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے ، اگر آپ اونٹ قربان کرنا چاہتے ہیں تو پندرہ سے بیس ہزار روپے اضافی تیار رکھیں ۔صرف یہی نہیں،قصاب حضرات سے وقت لینا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ،بکنگ کے لئے تگڑی سفارش بھی ضروری ہے۔ دوسری جانب عید قرباں کی آمد کے پیش نظر چھریاں اور دیگر کٹلری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -