لاہور میں مویشی منڈیوں میں لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا،خواتین بھی شامل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پولیس نے کاہنہ کے علاقے سے مویشی منڈیوں میں لوٹ مار کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گینگ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد، عارف اور زرینہ وغیر قربانی کے جانوروں کے خریدار بن کر منڈیوں میں جاتے اور بہانے سے بیوپاریوں کو نشہ آور اشیا کھلا کر انہیں لوٹ لیتے۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ چاروں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج بھی درج کرلیا گیا ہے۔