حج کیلئے روسی نوجوان نے سائیکل پر 6 ہزار کلومیٹر سفر طے کیا
جدہ (اے پی پی) روس کا نوجوان سائیکلسٹ اپنی سائیکل پر ایک طویل سفر کے ذریعے حج کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز مقدسہ پہنچ گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سفر میں روسی نوجوان کو تقریبا 6600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔ 24 سالہ سائیکلسٹ بولاٹ نے مدینہ منورہ کے مقام میقات ذوالحلیفہ پر حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سعودی سکاوٹس کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں قابل تحسین قرار دیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح اور ایپل کے بانی سٹیو جابز کے موت سے قبل آخری الفاظ کیا تھے ؟ آپ بھی جانئے ۔۔۔
روسی نوجوان بولاٹ نے مسجد نبویﷺ کی زیارت کیلئے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے واسطے رضاکار سکاو¿ٹس کی انتھک کاوشوں کو گراں قدر قرار دیا۔اس دوران تمام حجاج کو مدینہ منورہ کے مختلف قسم کی کھجوریں ، مٹھائی اور پانی بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔سعودی سکاو¿ٹس نے بولاٹ کو ذوالحلیفہ کے میقات سے الوداع کیا۔