فارمولا ون 40کروڑ ڈالر میں بِک گئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی معروف میڈیا کمپنی ’لبرٹی میڈیا‘ نے تصدیق کی ہے کہ وہ کار ریسنگ بزنس فارمولا ون کو چار ارب 40 کروڑ ڈالر کی قیمت میں خرید رہی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی کی ملکیت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔
بی بی سی اور سی این بی سی نے کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سودے کے بعد بھی برنی ایکسلسٹون ہی فارمولا ون کے چیف اگزیکیٹیو کے عہدے پر رہیں گے جبکہ ’ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فاکس‘ کے نائب چیئرمین چیز کیری اس کے نئے چیئرمین ہوں گے۔لبرٹی میڈیا اٹلانٹا بریوز میجر لیگ فٹبال کلب سمیت کئی کھیل اور تفریحی تجارتی کمپنیوں میں شراکت دار ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
لبرٹی کمپنی کے مالک اربپتی جان میلون ہیں۔ یہ کمپنی ابتدا میں عالمی سطح کی نمبر ون موٹر کار ریسنگ کمپنی کے کچھ حصے کی ہی ملکیت حاصل کر رہی ہے اور اگر ریگولیٹرز نے معاہدے کو منظور کر لیا تو پوری ملیکت کا منصوبہ مستقبل میں طے کیا جائے گا۔