دس لاکھ ایرانی زائرین عراق پہنچ گئے
بغداد(اے پی پی) عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار سامی السودانی نے اعلان کیا ہے کہ دس لاکھ ایرانی زائرین زیارت عرفہ کے پروگرام میں شرکت کے لئے عراق پہنچ گئے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب تک صرف زرباطیہ ، مہران سرحد سے دس لاکھ ایرانی زائرین عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی زائرین اس سال کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس کے مزار میں حاضر ہو کر زیارت کریں گے۔