اسرائیلی فضائیہ کی شام کے فوجی اڈے پر بمباری
بیت المقدس(اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو علی الصبح ایک بار پھر شام کی گولان کی پہاڑیوں پر بمباری کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فضائیہ نے شمالی گولان کی پہاڑیوں پر شام کے فوجی اڈے کو کئی بارنشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
گزشتہ اتوار کو بھی صیہونی جنگی جہازوں نے گولان کی پہاڑیوں پر واقع شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ گذشتہ ساڑھے5سال سے جاری بحران شام کے بعد صیہونی فوج اب تک کئی بار دمشق مخالف دہشت گردوں کی حمایت سے شامی فوج کے اڈوں کونشانہ بنا چکی ہے۔اسرائیل نے1967 کی جنگ میں گولان پر قبضہ کرلیا تھا اور1981 میں اسے اپنی سرزمین میں شامل کر لیا تھا تاہم عالمی برادری نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔