ٹھٹھہ میں پولیس مقابلہ،لیاری گینگ وار کا کمانڈر سجاد کھتری مارا گیا

ٹھٹھہ میں پولیس مقابلہ،لیاری گینگ وار کا کمانڈر سجاد کھتری مارا گیا
ٹھٹھہ میں پولیس مقابلہ،لیاری گینگ وار کا کمانڈر سجاد کھتری مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھٹھہ میں پولیس نے ایک مقابلے میں لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ کے کمانڈر سجاد کھتری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ٹھٹھہ کے غلام اللہ روڈ پر ہوا،اس دوران لیاری گینگ وار کے بڑے گروپ استاد تاجو گرو کا اہم کمانڈر سجاد کھتری ہلاک ہوگیا۔سجاد کھتری کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ وہ کئی تھانوں کی پولیس کوسو سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزم فرار بھی ہو گئے۔

مزید :

جرم و انصاف -