دلہن تیار کرانے کے بہانے بیوٹی پارلر میں داخل ہونیوالی 2 ڈاکو بہنوں کو خواتین نے پکڑ لیا، ایک کا شوہر بھی گرفتار، اسلحہ برآمد

دلہن تیار کرانے کے بہانے بیوٹی پارلر میں داخل ہونیوالی 2 ڈاکو بہنوں کو خواتین ...
دلہن تیار کرانے کے بہانے بیوٹی پارلر میں داخل ہونیوالی 2 ڈاکو بہنوں کو خواتین نے پکڑ لیا، ایک کا شوہر بھی گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) دلہن تیار کروانے کے بہانے بیوٹی پارلر میں داخل ہونیوالی دو ڈاکو بہنوں کو خواتین نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی سی روڈ پر قائم بیوٹی پارلر میں دن دیہاڑے نقاب پوش دو خواتین دلہن تیار کروانے کے بہانے سے اندر داخل ہوئیں جنہوں نے مبینہ طور پر بیوٹی پارلر میں موجود خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ان سے نقدی اور زیورات لوٹ لئے تاہم واردات کے بعد فرار ہو نے کی کو شش کے دوران بیوٹی پارلر کی مالکہ نے ایک خاتون ڈاکو کو بالوں سے پکڑ کر دبوچ لیا۔ شور شرابے پر لوگ بھی بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے فرار ہونیوالی ایک خاتون ڈاکو اور اس کے خاوند کو بھی پکڑ لیا۔ پولیس نے مبینہ ڈاکو راحیلہ اس کے خاوند قیصر اور سالی شکیلہ سے اسلحہ برآمد کر کے مزید کارروائی کیلئے انہیں تھانے منتقل کر دیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -