پاناما معاملے کوآخری حد تک لے کر جائیں گے ،اگر حکومت نے دھمکیاں دیں تو پر امن نہیں رہیں گے :عمران خان

پاناما معاملے کوآخری حد تک لے کر جائیں گے ،اگر حکومت نے دھمکیاں دیں تو پر امن ...
پاناما معاملے کوآخری حد تک لے کر جائیں گے ،اگر حکومت نے دھمکیاں دیں تو پر امن نہیں رہیں گے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے آخری حد تک جائیں گے ،ابھی پرامن طریقے سے معاملے کو حل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر حکومت نے دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر یہ سلسلہ پرامن نہیں رہے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی جانبداری کا معاملہ بھی اٹھا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو حکومت کے خلاف متحد کیا جائے گا اور رائیونڈ مارچ کی تاریخ میں اپوزیشن سے مشاورت کے بعد تبدیلی ہو سکتی ہے ۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کروں گا اور سپیکر سے بھی پوچھوں گا کہ کس مجبوری کے تحت نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا اور میرے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہ بھیج کر سپیکر قومی اسمبلی نے جمہوریت اور اپنے آپ کو نقصان پہنچا یا ہے،سپیکر کی جانبداری کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جائے گا ۔عمران خان نے کہا کہ جب رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا تو ن لیگ والوں نے بنی گالا آنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ،یہ لوگ بنی گالا آکر میرے سے کیا مطالبہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مجھے ڈرا دھمکا کر پاناما لیکس کا معاملہ دبانا چاہتی ہے لیکن اس معاملے کو آخری حد تک لے کر جائیں گے ۔ان کاکہنا تھاکہ پاناما لیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے جو مرضی ہو جائے اور سڑکوں پر بھی آئیں گے ،ابھی تک پر امن ہیں لیکن اگر حکومت نے دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو پرامن نہیں رہیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -