سری لنکا کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے، ڈیوڈ وارنر
کولمبو(اے پی پی) آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا وہ سری لنکن ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دینے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور آئی لینڈرز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں شرکت کےلئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کلین سوئپ کے مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ آسٹریلیا نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 85 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
اظہر علی کا کپتانی سے مستعفی ہونے کا امکان،کس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف آئندہ میچ میں شرکت کےلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی اور آئی لینڈرز کو وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔