قومی اسمبلی میں عمران خان کی آمد ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ایوان چھوڑ کر چلے گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قومی اسمبلی آمد سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان چھوڑ کر چلے گئے ۔نجی نیوز چینل دنیانیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں معمول کی کارروائی جاری تھی ۔اسی دوران عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاوں گا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے پوچھوں گا کہ کس مجبوری کے تحت نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا اور میرے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا ۔میڈ یا سے گفتگو کے بعد جب عمران خان قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان پہنچے تو اس سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان سے چلے گئے ۔اب پرویز ملک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔