اے این ایف کی کارروائی ،بیرون ملک ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے نائیجرین باشندے کو گرفتار کر لیا جو ہیروئن استنبول لے کر جا رہا تھا ۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ نائیجرین شہری کے پیٹ سے ہیروئن کے 70کیپسول برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔اے این ایف حکام نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔