سپیکر کی جانبداری کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیا

سپیکر کی جانبداری کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیا
سپیکر کی جانبداری کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرا عظم کی نااہلی کیلئے دائر پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ریفرنس کو خارج کرنے کے حوالے سے سپیکر کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر کے بعد خورشید شاہ تقریر کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے اجلاس کے دوران متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سپیکر کے رویے اور جانبداری کے خلاف پوری اپوزیشن واک آﺅٹ کریگی اس لیے ہم اجلاس سے واک آﺅٹ کر رہے ہیں ۔

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے جنہوں نے متفقہ طور پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اراکین واک آﺅٹ کر گئے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خطاب کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر رہی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین بھی اٹھ کر اسمبلی سے باہر چلے گئے ۔

مزید :

قومی -