ایم کیو ایم حقیقی کا سیکٹر انچار ج ساتھی سمیت گرفتار
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم حقیقی کے ملیر سیکٹر انچارج کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم حقیقی ملیر کے سیکٹر انچار ج افضل کوٹی کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر انچارج افضل کوٹی کو ساتھی سمیت گھر کے قریب سے پکڑا گیا ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔