نہتے فلسطینیو ں پر مظا لم، ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے مصافحہ سے انکار،نیتن یاہو خفیف

 نہتے فلسطینیو ں پر مظا لم، ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ...
 نہتے فلسطینیو ں پر مظا لم، ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے مصافحہ سے انکار،نیتن یاہو خفیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (آن لائن)نہتے فلسطینیو ں پر مظا لم کیو ں ڈھا تے ہو ؟۔ہالینڈ کے مسلمان رکن پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ہالینڈ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
سائنس کے مطابق گنجے پن سے بچنے، بالوں کو گرنے سے روکنے کا یقینی طریقہ سامنے آگیا، لیکن طریقہ ایسا کہ صرف سن کر ہی مَردوں کی چیخیں نکل جائیں
ہالینڈ کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیر اعظم جب پارلیمنٹ پہنچے تووہاں ایم پیز ان سے مصافحہ کرنے کیلئے قطاروں میں کھڑے تھے اور فردا فردا مصافحہ کررہے تھے،جب اسرائیلی وزیراعظم تونہان کوزو کے قریب پہنچے تو انہوں سر کے اشارے سے خوش آمدید کہہ کر اخلاقیات کے تقاضے تو پورے کردیئے البتہ مصافحہ کرنے کے وقت ہاتھ پیچھے کر لیا۔ اس موقع پر مذ کورہ ایم پی جوکہ ترک نژاد نے فلسطین کا پرچم بھی سینے پر سجایا ہوا تھا۔اس صورتحال پر اسرائیلی وزیراعظم کا خفت زدہ چہرہ ویڈیو میں محفوظ ہو گیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر تونہان کوزو کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کیلئے سرخ قالین بچھانے والے فلسطینیوں کا خون بھول چکے ہیں۔

دریں اثنا بجائے فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کے نیتن یاہو نے اس صورتحال پر ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے ایک اور ایسی مثال دیکھ لی جس میں پتہ چلا کہ دنیا میں کون امن چاہتا ہے اور کون نہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں دنیا اسرائیل کے حق میں بولتا رہوں گا۔