پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے سعودی حکومت سے رابطہ ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ چند پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں مختلف جیلوں میں ہیں، سفارتخانے کے لوگ سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ واپس آنے پر 10,10 ہزار ریال کا جرمانہ معاف کرادیا گیا۔ سعودی حکومت کاغذات مکمل ہونے کے بعد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتی ہے۔