مجھے عمران خان نے نہیں ایوان نے منتخب کیا ،چیئر مین پی ٹی آئی سپیکر کو نہ ماننے کا اعلان کر کے ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے:ایاز صادق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے ایوان نے منتخب کیا ہے ،عمران خان نے نہیں کیا، وہ سپیکر قومی اسمبلی کو نہ ماننے کے اعلان سے ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
انہوں نے کہاکہ ریفرنسز کے حوالے سے جو کچھ کیا عقل ،فہم اور ضمیر کی آواز پر کیا،باقی جو کرنا ہے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شروع سے ہی میری ذات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تین بار الیکشن ہرا چکا ہوں ،انہیں اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے طرح طرح کی با تیں کرتے ہیں، عمران خان کے بیانات پر ہنسی آتی ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سیاست فہم و فراست کا نام ہے ،چیخ و پکار اور الزام تراشی کا نہیں ۔