خواجہ آصف نے عمران سے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز پر 4 سوالات پوچھ لیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہو گئے، ٹویٹر پر عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال کے صدقات کے7 ملین ڈالرکے فنڈز سے متعلق 4 سوالات پوچھ لیے۔
بدھ کووفاقی وزیرخواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بیرون ملک سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے اکٹھے کیے گئے 7 ملین ڈالرکے حوالے سے کہا کہ عمران خان سے 2012ءسے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں اگریہ رقم واپس لے آئے ہیں توکتنے عرصے کیلئے یہ ملک سے باہررہی؟
اس عرصے کے دوران اس رقم سے کتنی آمدن ہوئی؟
اس عرصہ میں پاکستانی مارکیٹ میں اب کتناسرمایہ دستیاب ہے؟
پاکستان کوترسیلات زرکی واپسی سے متعلق طریقہ کار، اس صدقہ کی رقم کی بیلنس شیٹ 2 سال تک کیوں شائع نہ کی گئی؟۔
ٹانگیں توڑنے والے ”گلو“ ہوتے ہیں جو صرف ن لیگ میں ہی ہیں، رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا،عمران خان
وفاقی وزیرنے کہا کہ وہ ان سوالات کے جوابات مانگ رہے ہیں لیکن ابھی تک انھیں اس بارے میں جواب نہیں ملا۔