کالے جادو سے قتل کا الزام ، بھار ت میں 2 افراد کو زندہ جلادیا گیا

کالے جادو سے قتل کا الزام ، بھار ت میں 2 افراد کو زندہ جلادیا گیا
کالے جادو سے قتل کا الزام ، بھار ت میں 2 افراد کو زندہ جلادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہندوستان میں مبینہ طور پر کالے جادو سے پڑوسیوں کو قتل کرنے کے الزام میں 2 افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ایک گائوں میں دیہاتیوں نے 2 افراد پر 'کالے جادو' کے ذریعے اپنے پڑوسیوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا اور ان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا کر ہلاک کردیا۔

مجھے عمران خان نے نہیں ایوان نے منتخب کیا ،چیئر مین پی ٹی آئی سپیکر کو نہ ماننے کا اعلان کر کے ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے:ایاز صادق

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول گذشتہ روز ہی گائوں واپس لوٹے تھے جب انھیں دیہاتیوں نے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ضلع گاجاپاتی کے ڈپٹی پولیس چیف سنتوش کمار مشرا کا کہنا تھا کہ دیہاتیوں نے ان پر الزام لگایا کہ انھوں نے کالے جادو کی مدد سے 4 دیہاتیوں اور ایک بچے کو ہلاک کیا۔پولیس کا کہنا ہے واقعے میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔