سعودی حکومت کا قربانی کی رقم نقد وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، گائے کی قربانی روکدی گئی
جدہ (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے قربانی کیلئے نقد رقم وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کو جیل ڈالا جائے گا اور عدالت سے ان کو سخت سزائیں دلائی جائیں گی ،حجاج کرام اپنی قربانی شرعی قواعد کے مطابق کرنے کیلئے 460 ریال یا 122 ڈالر الراجعی بینک ، سعودی پوسٹ اور دو دوسرے مستند اداروں میں جمع کراکر قربانی کے کوپن حاصل کرلیں۔دوسری طرف اسلامی ترقیاتی بینک نے گائے کی قربانی خود کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے تاہم حج میں دلچسپی رکھنے والے حجاج کرام کو گائے کی قربانی مارکیٹ سے خود بھاﺅ تاﺅ کرکے قصاب سے کرانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی اور سیکرٹری جنرل موسیٰ بن علی العکاسی نے خبردار کیا ہے کہ حجاج کرام قربانی کی رقم کسی کو نقد ادا نہ کریں کیونکہ سادہ لوح حجاج سے درجنوں جعلساز اور نوسرباز حجاج میں ہی موجود اپنے ایجنٹوں کی گارنٹی دے کر قربانی کی رقم وصول کرنے لگے ہیں
اسلامی ترقیاتی بینک نے مملکت سعودی عرب کے حج اور قربانی کے گوشت کو 23 ممالک میں بحری جہازوں ہوائی جہازوں، ریفریجریٹیڈ ٹرکوں کے ذریعے عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز بھجوانے کے انتظامات کر لئے ہیں بینک نے قربانی کے کوپن کی خریداری بذریعہ ویب سائٹ (آن لائن) سے شروع کر دی ہے۔ وہ بدھ کی شام اسلامی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز واقع جدہ میں دنیا بھر کے مسلم ممالک سے آئے ہوئے ایڈیٹروں سینئرصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے اس موقعہ پر سعودی وزارت اطلاعات وثقافت سینئر عہدیدار اور انٹرنیشنل میڈیا کے منتظم اعلیٰ عبدالرحمن نیازی بھی موجود تھے۔
آئی ڈی بی کے صدر ڈاکٹر محمد علی اور المشرف العام (جنرل سپروائزر) کی انٹرنیشنل میڈیا ٹیم کے ساتھ گفتگو کے دوران عربی انگلش فرانسیسی زبانوں میں ساتھ ساتھ مترجم (TRANSLATOR) ترجمہ کرتے رہے دو گھنٹے کی اس نشست کے دوران مختلف ممالک کے ایڈیٹروں نے اہم سوالات کئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے گائے کی قربانی خود کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے 1436ہجری (گزشتہ سال) صرف 277 گائے کو بینک کے زیرانتظام قربان کیا گیا جب کہ 1435ہجری میں 1500،1434 ہجری میں 1419,569 ہجری میں 1415, 9269 ہجری میں 9053،1411 ہجری میں ریکارڈ 11174 ،1426 میں 7156 اور 1430 ہجری کے حج میں 9529 گائے قربان کیں ،امسال1437 ہجری کے حج میں دلچسپی رکھنے والے حجاج کرام کو گائے کی قربانی مارکیٹ سے خود بھاﺅ تاﺅ کرکے قصاب سے کرانا ہوگی، گائے کا رائج الوقت ریٹ دو ہزار سے اڑھائی ہزار یال ہے، اسلامی ترقیاتی بینک کو صرف ڈیڑھ سو ریال فی گائے دینا ہوں گے وہ بھی غلاظت اور دوسرے معاملات کا خرچہ گائے کی قربانی کا گوشت افغانستان، پاکستان میں افغان مہاجرین بنگلہ دیش انڈیا سوڈان نائیجریا اور دوسرے ملکوں کے غربا مستحقین تک فضائی پروازوں ریفریجریٹرڈ بحری جہاز ٹرکوں کے ذریعے پہنچانے کے زمرے میں ہونگے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کی یہ صرف اللہ کے لئے مفت سروس ہے۔ بینک قربانی کے پروجیکٹ سے ایک ریال تک نہیں لیتا، البتہ بینک اپنی طرف سے اس کا ر خیر میں ڈالتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قربانی کا گوشت مسلمان مستحقین کے علاوہ تمام مذاہب کے مستحق انسانوں کو پیش کرنا جائز ہے۔ حج کے گوشت کے بہترین مصرف کا سعودی پروجیکٹ (SAUDI PROJECT FOR UTILIZATION OF HAJJ MEAT) ذبحہ کرنے والوں وٹرنری ڈاکٹروں شریعت کے طلبا کا خرچہ بھی خود برداشت کرتا ہے، دوسرے کسی ملک میں مذبحہ کھولنے کے اخراجات(یورپ وغیرہ میں) دوگنے ہیں اسلئے مذ بحہ خانے (جدید سلاٹر ہاﺅس ) سعودی حکومت نے کروڑوں ریال سے تیار کرکے دئیے ہیں جہاں شریعت کے مطابق جانور ذبح ہونگے۔