پی ایس 127میں انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑے سرکاری ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا

پی ایس 127میں انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑے سرکاری ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں ...
پی ایس 127میں انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑے سرکاری ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پی ایس 127کی نشست پر ہونے والے انتخاب کے لیے بڑے سرکاری ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ،ہسپتال میں مریضوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی آمد پر پابندی لگا کر صرف ووٹرز کو آنے کی اجازت دی گئی ۔

انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کھوکھرا پارک نمبر دو میں بڑے سرکاری ہسپتال کی او پی ڈی کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا ۔ ہسپتال کی او پی ڈی کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کرنے کے بعد مریضوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی اور صرف ووٹرز کو آنے کی اجازت دی گئی ۔اس پولنگ اسٹیشن میں 1400ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔

مزید :

کراچی -