لاہور اور گردونواح میں موسلادھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور اور گردونواح میں موسلادھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور اور گردونواح میں موسلادھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں ،گلبرگ ، ڈیفنس ، جوہر ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن ، صدر، کینٹ ، ایئرپورٹ ، جیل روڈ اور دھرم پورہ اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔

انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت گردونواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی کھڑ ا ہو گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہو گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بار ش کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -