رقم واپس نہ کرنے پر وڈیرے نے محنت کش پر پٹرول چھڑک دیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں رقم کے تنازع پر بااثر وڈیرے نے محنت کش کو جلا ڈالا ۔
نیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ملت تھانے کی حدود میں رقم کے تنازع پر جنونی شخص نے محنت کش پر پٹرول چھڑک دیا اور ہسپتال جانے سے بھی روکے رکھا جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا تاہم بعد میں مقامی لوگوں نے متاثرہ مزدور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔
انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر نامی محنت کش نے بااثر وڈیرے نومی شاہ سے 90ہزار روپے ادھار لے رکھا تھا اور آج نومی شاہ نے اپنی رقم واپس مانگی جس پر علی حیدر نے فی الوقت رقم نہ ہونے پر معذرت کر لی جس پر نومی شاہ آگ بگولہ ہو گیا اور ساتھیوں کیساتھ مل کر محنت کش پر پٹرول چھڑک دیا اور اسے ہسپتال جانے سے بھی روکے رکھا جس کے باعث وہ لوگوں کے سامنے ہی جلتا اور چیختا چلاتا رہا ۔
پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکا ، 7پولیس اہلکار زخمی
کافی وقت گزرنے کے بعد مقامی افراد نے محنت کش کو نومی شاہ سے آزاد کرا کے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم کا 80فیصد حصہ جل چکا ہے ۔
واقعے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پولیس بھی متخرک ہو گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے مگر ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔