سکھر میں ”تلاش گمشدہ حکومت پاکستان “ کے پوسٹر لگ گئے
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکھر میں نامعلوم افراد نے ”تلاش گمشدہ حکومت پاکستان “ کے پوسٹر لگا دیے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر شہر میں چند مقامات پر آج نامعلوم افراد نے حکومت مخالف پوسٹر لگادیے ، پوسٹر ز پر ”تلاش گمشدہ حکومت پاکستان “ کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں جو شہر کے مختلف مقامات پر لگے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر دیواروں پر وال چاکنگ بھی کی گئی ہے جہاں ”جو ملک کا غدار ہے موت کا حق دار ہے “ جیسے نعرے لکھے گئے ہیں ۔
انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر میں لگائے گئے کئی بینرز پر منجانب پاک سر زمین آویزاں ہے ۔ اس کے علاوہ حیدر آباد کے مختلف مقامات پر بانی ایم کیو ایم کے نام سے وال چاکنگ بھی کی گئی ہے ۔