ہمیں عید کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو نہیں بھولنا چاہیئے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ہمیں عید کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے اختتام پرصحافیوں کو عید الضحی کی پیشگی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہاعید الضحی اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشی کا دن ہے لیکن ہمیں اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھی یاد رکھنا ہے جنہیں بھارتی فوج اپنے بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے دن پر کشمیری عوام ، ان کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کو نہیں بھولنا چاہیئے۔