وزیر اعظم کی آمد پر پی ایس ایکس میں اوپر جانے والی مارکیٹ ،ان کی واپسی پر معمولی اضافے کے بعد بند

وزیر اعظم کی آمد پر پی ایس ایکس میں اوپر جانے والی مارکیٹ ،ان کی واپسی پر ...
وزیر اعظم کی آمد پر پی ایس ایکس میں اوپر جانے والی مارکیٹ ،ان کی واپسی پر معمولی اضافے کے بعد بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم ان کی واپسی کے بعد مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار ہو کر 52پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہو گئی۔

انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )کا دورہ کیا ۔وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر اسٹاک ایکسچینج میں 230سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار 287پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔تاہم وزیر اعظم کا دورہ مکمل ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں یکدم کمی آئی اور یہ واپس 40ہزار 58پوائنٹس سے بھی نیچے چلا گیا ۔بعد ازاں کے ایس ای 100انڈیکس اتار چڑھاو کا شکار رہا اور کاروبار کے اختتام پر اس میں 52پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 40ہزار 136پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کے ایس ای100انڈیکس میں آج 18کروڑ 76لاکھ 8ہزار 250شیئر ز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10ارب 23کروڑ ایک لاکھ 19ہزار 172روپے رہی ۔
پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر چار سو کمپنیوں کے شیئر ز کا لین دین ہوا جن میں سے 205کمپنیوں شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ہوا اور 178کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیوز میں کمی ہوئی جبکہ 17کمپنیوں کی ویلیوں اپنی سطح پر برقراررہی ۔

مزید :

بزنس -