علیم آباد کے پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد کا دھاوا، عملے کو یرغمال بنالیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)علیم آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 53 میں مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن میں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 53 سے پولیس اور رینجرز کے غائب ہونے کا نامعلوم افراد نے فائدہ اٹھایا اور عملے کو یرغمال بنالیا۔ نامعلوم افراد آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر پولنگ سٹیشن میں گھس آئے اور ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں آج پولنگ ہوئی ہے جس میں مختلف پارٹیوں کے 20 امیدواروں نے حصہ لیا ہے ۔ پی ایس 127 پولنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا ہے۔