اظہر علی کا کپتانی سے مستعفی ہونے سے انکار ، چیئرمین پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا

اظہر علی کا کپتانی سے مستعفی ہونے سے انکار ، چیئرمین پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ ...
اظہر علی کا کپتانی سے مستعفی ہونے سے انکار ، چیئرمین پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کپتانی سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور اپنے فیصلے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو انگلینڈ کے خلاف ناقص ترین کارکردگی پر میڈیا ، سابق کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے شدید دباو¿ کا سامنا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ 10 ستمبر کو وطن واپسی پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیں گے تاہم انہوں نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ کپتان اظہر علی نے اپنے فیصلے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کپتانی سے دستبرداری کی کوئی وجہ نہیں ہے اس لیے مستعفی نہیں ہورہا۔

مزید :

کھیل -