’اب چین کو زوردار جواب دینے کا وقت آگیا ہے‘ ایک ایسے ملک نے خطرناک اعلان کردیا کہ کبھی چین نے بھی نہ سوچا ہوگا کہ یہ ایسی ہمت بھی کرے گا

’اب چین کو زوردار جواب دینے کا وقت آگیا ہے‘ ایک ایسے ملک نے خطرناک اعلان ...
’اب چین کو زوردار جواب دینے کا وقت آگیا ہے‘ ایک ایسے ملک نے خطرناک اعلان کردیا کہ کبھی چین نے بھی نہ سوچا ہوگا کہ یہ ایسی ہمت بھی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) چین نے ابھی چند دن قبل جس ملک کو ”کاغذی بلی“ قرار دیا تھا آج وہی ملک اسے مزہ چکھانے کی بات کر رہا ہے اور تمام یورپی ملکوں کو بھی اکٹھا کررہا ہے تاکہ اکٹھے ہوکر چین کو جواب دیا جاسکے۔
ویب سائٹ سڈنی مارننگ ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے یورپی ملکوں سے اپیل کر دی ہے کہ وہ سب اکٹھے ہوکر اس کا ساتھ دیں تاکہ چین کا راستہ روکا جا سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کرائیمیا پر قبضے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے کا موقع آیا تو آسٹریلیا نے یورپ کا ساتھ دیا، لہٰذا اب یورپی ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ آسٹریلیا کی اپیل پر اکٹھے ہوں اور سب مل کر کاروائی کریں تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی پیشقدمی کے آگے بندھ باندھا جاسکے۔
واضح رہے کہ فلپائن کی جانب سے گزشتہ روز شور بلند کیا گیا تھا کہ چین سکاربورو شول کے علاقے میں نیا مصنوعی جزیرہ تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے اور اس پیشرفت کو اپنی خودمختاری کے لئے کھلا چیلنج قرار دیا تھا۔ فلپائن کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے باوجود چینی بحری جہاز سکار بورو شول کے علاقے میں داخل ہوچکے ہیں اور چین متنازعہ علاقے پر اپنے قبضے کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ فلپائن کے واویلے کے بعد ہی آسٹریلیا نے اس کی مدد کے لئے سب یورپی ملکوں کو اکٹھے ہونے کوکہا ہے۔

چین کی مدد کیلئے روسی فوج بھی حرکت میں آگئی، امریکہ کو ایسا زوردور جھٹکا دے دیا کہ اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا
آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب روس نے یوکرین کے علاقے میں پیشقدمی کرکے نئی سرحدیں وضع کرنے کی کوشش کی تو اس پر پابندیاں عائد کی گئیں اور آسٹریلیا نے ان پابندیوں کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب چین فلپائن کے علاقے میں گھس کر نئی حد بندیاں کررہا ہے لہٰذا یورپ کو اس کے خلاف بھی متحد ہو کر اس کا راستہ روکنا ہو گا۔