میاں شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ہفتہ کولندن جائیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ہفتہ کے روز لندن جائیں گے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور عید سے پہلے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ برطانیہ میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران وہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے اہم رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سپائنل کارڈ کینسر میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے لندن سے اپنا علاج کرا رہے ہیں۔