لیگی رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان کے حجرے پر دستی بم حملہ ، بھائی زخمی
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوپی کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان کے حجرے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیاہے جس کے نتیجے میں لیگی رکن کا بھائی زخمی ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان کے حجرے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہاں پر اہل علاقہ جمع تھے ۔ نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں حاجی شیراز خان کا بھائی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف بم حملے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز جائے دھماکہ پر پہنچ گئی ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

