وزیر اعظم نواز شریف 16 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ امریکہ کا شیڈول منظر عام پر آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 16 ستمبر کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے اور راستے میں ایک روز کیلئے ڈنمارک میں قیام کریں گے۔ وزیر اعظم ڈنمارک سے 18 ستمبر کو نیو یارک کیلئے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
میاں شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ہفتہ کولندن جائیں گے
اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف 24 ستمبر کو امریکہ سے واپسی پر لندن میں رکیں گے اور اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔