کراچی :موبائل فون کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گھگھر میں موبائل فون کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گھگھرپھاٹک میں موبائل فون کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول دکان میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔