ہزاروں نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بڑا مسئلہ ،خفیہ اداروں نے خیبر پختون خواہ کے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خفیہ اداروں نے خیبر پختون خواہ کے محکمہ داخلہ کو خط لکھاہے جس میں کہا گیاہے کہ صوبے میں ہزاروں نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بڑا مسئلہ ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دو رکیا جائے،صوبے میں ہزاروں نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بڑا مسئلہ ہے ،دہشتگرد ان ہی گاڑیوں کا استعمال کر کے فرار ہو جاتے ہیں ،پولیس اور ایکسائز مل کر شہروں میں آنے والی گاڑیوں کو چیک کریں ،موثر کاروائی کیلئے مشترکہ چیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں ۔